صدر ایمانویل میکرون نے فرانس کی وزیر محنت الزبیتھ بورن کو فرانس کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا

منگل 17 مئی 2022 13:33

صدر ایمانویل میکرون نے فرانس کی وزیر محنت الزبیتھ بورن کو فرانس کا ..
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے فرانس کی وزیر محنت الزبیتھ بورن کو فرانس کا نیا وزیراعظم نامزد کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ گزشتہ 30 برسوں میں پہلی خاتون ہیں جنہیں اس اہم عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ان سے قبل ایڈتھ کریسن 1991 میں 11 ماہ تک فرانس کی وزیراعظم رہی تھیں۔خیال رہے کہ موجودہ وزیراعظم جین کاسٹیکس نے اپنا استعفی پیش کیا تھا جس کے بعد فرانس کے صدر نے نئی وزیراعظم کو نامزد کیا۔

متعلقہ عنوان :