ملک کی مجموعی معاشی ترقی کیلئے خاندانی صنعتی یونٹوں کو کارپوریٹ اداروں میں منتقل کرنے کی اشد ضرورت ہے ، ڈاکٹر عشرت حسین
منگل 17 مئی 2022 22:39
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ خاندانی کاروباری افراد کی دوسری نسل نے تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے کاروبار کو جدید خطوط پر ترقی دی جبکہ تیسری نسل ان اداروں کو کارپوریٹ ڈھانچے میں منتقل کر رہی ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ آنے والے دور میں اس کے بغیر ترقی ممکن ہی نہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت بھی کارپوریٹ اداروں کیلئے ضروری سہولتیں مہیا کر رہی ہے جس کی وجہ سے خاص طور پر ایس ایم ای سیکٹرکے اداروں کیلئے ترقی کے سفر کو مزید آسان اور تیز تر کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے خاندانی اداروں کو کارپوریٹ بنانے کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے جبکہ ہم فیصل آباد میں لمز کے معیار کا بزنس سکول بھی قائم کرنا چاہتے ہیں تاکہ تیزی سے بڑھتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹر کی ضروریات کیلئے اعلیٰ تعلیم یافتہ افرادی قوت مہیا کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ الائیڈ بینک بھی دراصل ایک خاندانی بزنس گروپ سے تعلق رکھتا ہے مگر اس کے مالکان نے اس ادارے کو جدید خطوط پر ترقی دی اور آج اس بینک کا تعلق ملک کے اہم ترین اداروں میں ہوتا ہے۔ عاطف منیر شیخ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ آنے والے چند سالوں میں بڑی تعداد میں خاندانی صنعتی یونٹ کارپوریٹ اداروں میں منتقل ہو جائیں گے جس سے فیصل آباد کی مجموعی ترقی کی رفتار کو بڑھانے میں بھی مددملے گی۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں 10 پیسے اضافہ
-
ملک میں جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہوئی
-
برائیلرگوشت کی قیمت میں17 روپے فی کلو اضافہ
-
100اور1500مالیت کے بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کو ہو گی
-
سرگودہا، 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15مئی کوہوگی
-
عالمی اورمقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی
-
برائلر گوشت کی قیمت میں17روپے اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.