ریتلا طوفان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور مشرقی علاقوں سے ٹکرا گیا

طوفان نے وسطی علاقے اور مشرقی علاقے کی گورنریوں کو بھی متاثر کیا اور حد نگاہ کو محدود کر دیا،سعودی میڈیا

بدھ 18 مئی 2022 12:01

ریتلا طوفان سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض اور مشرقی علاقوں سے ٹکرا گیا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2022ء) سعودی عرب میں ریتلا طوفان دارالحکومت ریاض اور مملکت کے مشرقی علاقوں سے ٹکرا گیا۔سعودی سرکاری میڈیا کے مطابق ٹنوں مٹی کے ساتھ آنے والا یہ طوفان گرد و غبار کی شکل میں دارالحکومت ریاض سے ٹکرایا اور ریاض کی شمالی گورنریوں تک پہنچ گیا۔ آنے والے گھنٹوں میں یہ طوفان مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔

گردو غبار کا طوفان عراق کے صحراں سے اٹھا جو کویت سے گذر کر حفر الباطن اور الارطاویہ میں پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

دھول اور ریت کا طوفان سعودی دارالحکومت ریاض سے ٹکرایا۔طوفان نے وسطی علاقے اور مشرقی علاقے کی گورنریوں کو بھی متاثر کیا اور یہ حد نگاہ کو محدود کر دیا۔ سانس کے عارضے کے شکار افراد کے لیے یہ طوفان مزید مسائل پیدا کر سکتا ہے۔مملکت میں آنے والے گردو غبار کے طوفان پر سعودی عرب کی وزارت صحت نے دمہ کے مریضوں، بچوں، بوڑھوں اور دل کے مریضوں کو متعدد خطوں میں گردو غبار کی موجودہ لہر سے خبردار کیا۔ وزارت صحت نے سانس کے مسائل سے بچنے ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔