بیلاروس میں ’دہشت گردی کی کوشش‘ پر سزائے موت متعارف

بدھ 18 مئی 2022 13:15

بیلاروس میں ’دہشت گردی کی کوشش‘ پر سزائے موت متعارف
منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) بیلاروس کی پارلیمنٹ نے "بین الاقوامی دہشت گردی" کی کوشش اور سیاستدانوں یا عوامی شخصیات کے قتل کے جرم میں سزائے موت متعارف کرانے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بیلا روس کے خبررساں ادار ے کے مطابق بیلا روس کے ضابطہ فوجداری کے آرٹیکل 67 میں واضح طور پر جرم کرنے کی کوشش یا جرم کی تیاری کے لیے سزائے موت کی ممانعت ہے۔

اب اس اصول کو تبدیل کیا گیا ہے تاکہ دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے سزائے موت ایک نامکمل فعل کے لیے بھی، دہشت گردی کی کوشش کی صورت میں دی جائے گی۔واضح رہے کہ بیلاروس یورپ کی واحد ریاست ہے جو سزائے موت پر عمل درآمد کرتی ہے تاہم، اب تک، سزائے موت صرف سنگین ترین جرائم کے لیے نافذ کی گئی ہے جس میں انسانی زندگی سے محرومی شامل ہے۔