پہلی بوسٹر ڈوز کے چار ماہ بعد دوسری بوسٹرڈوز کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے مفت لگوا ئی جا سکتی ہے،وزارت قومی صحت

بدھ 18 مئی 2022 16:09

پہلی بوسٹر ڈوز کے چار ماہ بعد دوسری بوسٹرڈوز کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2022ء) وزارت قومی صحت نے کہا ہے کہ پہلی بوسٹر ڈوز لگوانے والے افراد چار ماہ بعد دوسرا بوسٹرڈوز کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے مفت لگوا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزارت قومی صحت کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ بوسٹر ڈوز کی دوسری خوراک اب دستیاب ہے،اب آپ اپنی پہلی بوسٹر ڈوز کے چار ماہ بعد دوسرا بوسٹر شاٹ کسی بھی ویکسی نیشن سینٹر سے مفت لگوا سکتے ہیں۔ویکسین بیماری کی شدت کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔