پھول بیچنے والی بھارتی لڑکی کا امریکا کی نامور یونیورسٹی میں داخلہ

بدھ 18 مئی 2022 19:08

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2022ء) بھارت کی پھول بیچنے والی 28 سالہ لڑکی کو پی ایچ ڈی کے لیے امریکا کی نامور یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، والد کے ساتھ پھول پیچنے والی 28 سالہ بھارتی لڑکی کو پی ایچ ڈی کے لیے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں داخلہ مل گیا ہے۔28 سالہ سریتا مالی اس وقت جواہر لال نہرو یونیورسٹی کے انڈین لینگویج سینٹر میں ہندی ادب میں پی ایچ ڈی کر رہی ہیں اور ۳ وہاں کی سب سے کم عمر اسکالر ہیں۔

اٴْنہوں نے اپنی تمام پچھلی ڈگریاں بھی اسی یونیورسٹی سے مکمل کی ہیں۔

(جاری ہے)

سریتا اپنے والد کے ساتھ دیوالی، گنیش چترتھی، اور دسہرہ جیسے مختلف تہواروں پر پھول بیچا کرتی تھیں۔رپورٹ کے مطابق، اٴْنہوں نے ممبئی کے علاقے گھاٹ کوپر کے قریب ایک کچی بستی میں پرورش پائی ہے اور وہ اپنے والد کے ساتھ پھول بیچ کر مشکل سے تین سو روپے یومیہ کماتی تھیں۔ 3سریتا مالی کے والد اتر پردیش کے ضلع جونپور سے آئے تھے جہاں ان کی ذات کو دیگر پسماندہ طبقات میں شمار کیا جاتا تھا۔سریتا نے اس حوالے سے کہا کہ’میرے خیال میں ہر کسی کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، میں ایک ایسے معاشرے میں پیدا ہوئی جہاں مسائل ہی میری زندگی کا سب سے اہم حصہ تھے۔‘

متعلقہ عنوان :