قائمقام گورنرخیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی کی زیرصدارت وویمن یونیورسٹی صوابی کی خصوصی سینیٹ کا اجلاس

ہفتہ 21 مئی 2022 00:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) قائمقام گورنرخیبرپختونخوا مشتاق احمدغنی کی زیرصدارت وویمن یونیورسٹی صوابی کی خصوصی سینیٹ کا اجلاس گذشتہ روز گورنرہاؤس پشاورمیں منعقد ہوا۔اجلاس میں صوبائی وزیربرائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش بھی شریک تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلرڈاکٹرشاہانہ عروج کاظمی نے سینٹ اجلاس کو بتایاکہ یونیورسٹی میں مستقل فیکلٹی نہ ہونے کے باعث مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ڈینز اورچیئرمین کی پوزیشنیں خالی پڑی ہیں جس کی وجہ سے یونیورسٹی کا سلیکشن بورڈاورسکروٹنی اینڈ کوانٹیفیکیشن کمیٹی مکمل نہیں ہورہی ہے۔

وائس چانسلر نے بتایاکہ مذکورہ یونیورسٹی کی اس سے قبل سینٹ کے خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاتھاکہ سلیکشن بورڈ اور سکروٹنی اینڈ کوانٹیفیکیشن کمیٹی کی مکمل تشکیل کیلئے عارضی بنیادوں پر قریبی یونیورسٹیوں سے متعلقہ معیارپر پورا اترنے والے فیکلٹی ارکان کی خدمات حاصل کی جائیں۔

(جاری ہے)

سینٹ اجلاس میں محکمہ اعلی تعلیم اور وائس چانسلروویمن یونیورسٹی صوابی کی جانب سے یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے ڈینز اور چیئرمین کیلئے فائنل کیے جانیوالے ناموں کا پینل پیش کیاگیا۔

جس پر سینٹ اجلاس نے یونیورسٹی کی فیکلٹیز اور ڈیپارٹمنٹ ، بائیوکیمسٹری ، کمپیوٹر سائنسز، میڈیکل سونو گرافی، آرٹس اینڈ سوشل سائنسز ، کلچرل سٹڈیز، الائیڈ ہیلتھ سائنسز ، باٹنی ،اسلامک سٹڈیز، سائیکالوجی، سوشل ورک، فزکس، پولیٹیکل سائنس، اردو، زوالوجی، منیجمنٹ سائنسز ، میتھیمیتکس، جرنلزم، قانون و شریعہ ، پاکستان اسٹڈیز، اکنامکس، انگریزی سمیت دیگرفیکلٹیز اورڈیپارٹمنٹ کے ڈینز اورچیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دے دی، سینٹ اجلاس میں صوابی سے قریب ترین اضلاع کی یونیورسٹیوں کے فیکلٹی ارکان کی وویمن یونیورسٹی صوابی میںعارضی بنیادوں پر بطور ڈینز اورچیئرمین تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔

علاوہ ازیں اجلاس میں وویمن یونیورسٹی صوابی کی وائس چانسلر کو رہائشگاہ کی عدم دستیابی اوراس حوالے سے وائس چانسلر کو درپیش مسائل پر بھی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں قائمقام پرنسپل سیکرٹری برائے گورنرسیف الاسلام کے علاوہ محکمہ ہائیر ایجوکیشن ، محکمہ خزانہ، محکمہ اسٹیبلشمنٹ سمیت سینٹ کے اراکین نے شرکت کی

متعلقہ عنوان :