نقل اور اپنی جگہ کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر ایک سے تین سال تک پابندی لگائی جائے گی، اسماعیل راہو

جمعہ 20 مئی 2022 23:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2022ء) وزیر تعلیمی بورڈز اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ نقل اور اپنی جگہ کسی اور فرد کو امتحان میں بٹھانے والوں پر ایک سے تین سال تک پابندی لگانے جا رہے ہیں۔جمعہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سندھ میں نقل روکنے کہ لئے مزید سخت فیصلے لینے ہونگے۔

(جاری ہے)

وزیر جامعات بورڈز نے کہا کہ سکھر کے امتحانی مراکز میں ایک دن میں طالبعلموں کے خلاف بڑاایکشن کیا گیا جس میں 400سو سے زائد موبائل فونز پکڑے گئے۔

اسماعیل راہو نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد،سکھر، لاڑکانہ اور نوابشاہ میں 196طالبعلم نقل کرتے اور 61فرد کسی اور کی جگہ امتحان دینے پر پکڑے گئے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو نقل جیسی بیماری سے بچانا ہوگا جب کہ نقل کروانے والے اساتذہ، والدین اور مافیاز کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ میں نقل روکنے کیلئے سخت فیصلے کیے ہیں، ٹیموں کوامتحانی مراکزمیں الرٹ کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :