جسٹس جمال خان مندوخیل نے عمر عطا بندیال سے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر از خود نوٹس لینے کی درخواست کردی

جمعہ 20 مئی 2022 23:20

اسلام آباد/کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال سے ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر از خود نوٹس لینے کی درخواست کردی، جسٹس جمال خان نے جیف جسٹس کو یہ درخواست کوئٹہ رجسٹری میں ضلع شیرانی کے وکلاء کی جانب سے آگ کے حوالے سے دائر کیس کی سماعت کے دوران کی جسٹس جمال خان مندوخیل کی جانب سے ازخود نوٹس کی تحریری درخواست چیف جسٹس کو کوئٹہ سے اسلام آباد ارسال کر دی گئی درخواست میں جسٹس جمال مندوخیل نے کہا ہے کہ آگ سے قیمتی جنگلات جنگلی حیات اور ماحولیات کو سنگین خطرات لاحق ہیںجنگلات کی آگ بجھانے کے لئے اقدامات اور وسائل نا کافی ہیںچیف جسٹس ازخود نوٹس لیکر حکومت کو آگ سے پیدا سنگین چیلنج سے موثر طور پر نمٹنے کی ڈائریکشن دیں۔