چین ،بیجنگ میں کورونا وائرس کے 58 نئے کیسز رپورٹ

ہفتہ 21 مئی 2022 15:28

چین  ،بیجنگ میں کورونا وائرس کے  58 نئے  کیسز رپورٹ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 58 نئے کیسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق بیجنگ میونسپل ہیلتھ کمیشن کے حکام کی جانب سے جاری اعلان میں کہا گیا ہےکہ بیجنگ کے ہیڈیان ضلع کہ شہریوں کو کوشش کرنی چاہیے کہ وہ گھر سے کام کریں اور جن افراد کو دفتر جانا لازم ہو ان کا 48 گھنٹوں کے دوران نیوکلک ایسڈ ٹیسٹ کی رپورٹ منفی ہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

اعلان میں کہا گیا ہے کہ گھر اور کام کی جگہ کے درمیان سفر کرتے وقت ہجوم والی جگہ سےخود کو بچائیں۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ پورے شہر میں ریسٹورینٹ میں کھانا کھانے کی سہولت پر پابندی ہو گی اور شہر کے سکول بھی بند رہیں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بیجنگ شہر میں کورونا وائرس کے 58 نئے کیسیز درج ہوئے جبکہ 47 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :