پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل ،اجلاس (کل) ساڑھے بارہ بجے طلب

ہفتہ 21 مئی 2022 18:11

پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل ،اجلاس (کل) ساڑھے بارہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) سپیکر چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ ایک مرتبہ پھر تبدیل کردی۔پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل 22 مئی بروز اتوار ساڑھے بارہ بجے طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیکر چوہدری پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 مئی بروز اتوار ساڑھے بارہ بجے طلب کرلیا،اس سے قبل پنجاب اسمبلی کا اجلاس 30 مئی کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔پنجاب اسمبلی اجلاس کی تاریخ تیسری بار تبدیل کی گئی،سب سے پہلے 28 اپریل کو اجلاس طلب کیا گیا تھا مگر کارروائی کے بغیر ہی 16 مئی تک موخر کردیا گیا تھا۔16 مئی کو ہونے والے اجلاس کو پہلے ہی 30 مئی تک موخر کردیاگیا تھا،اب تیسری بار اجلاس کو 30 مئی کی بجائے 22 مئی کو طلب کیا گیاہے۔