Live Updates

عمران خان کے مریم نواز سے متعلق نازیبا ریمارکس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے ، وزیر اعظم شہبازشریف

ہفتہ 21 مئی 2022 23:19

عمران خان کے مریم نواز سے متعلق نازیبا  ریمارکس کی جتنی  مذمت کی جائے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2022ء) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے مریم نواز سے متعلق نازیبا ریمارکس کی جتنی مذمت کی جائے، کم ہے ۔ہمارے معاشرے میں اس طرح کی زبان استعمال کرنے کی ہرگز گنجائش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو سینٹرل عدالت میں پیش ہونے کے بعد میڈیا سے مختصر بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں کیا سوچتی ہوں گی کہ ایسا شخص لیڈر ہونے کا دعوی کرتا ہے جس کی نظر میں خواتین کا احترام نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز اس قوم کی بیٹی ہے، عمران خان کو اس قسم کے الفاظ کہنے پر شرم آنی چاہئے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات