تعلیمی بورڈ راولپنڈ ی کے زیر اہتمام ہونے والا امتحان میٹرک سالانہ 2022کے تعینا ت تمام ڈسٹری بیوٹر،موبائل انسپکٹر،چیئرمین سکواڈکے لئے امتحانی امور سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد
اتوار 22 مئی 2022 19:40
(جاری ہے)
تمام امتحانی عملے کو خصوصی بریفنگ اور ہدایات جاری کی گئیں۔ جو بورڈ کی طرف سے الاٹ کردہ امتحانی مراکز کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر چیئرمین / کنٹرولر آفس کو ارسال کریں اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
ورکشاپ سے خطا ب کرتے ہوئے پروفیسر غلام محمد جھگڑنے کہا کہ یہ ایک نیشنل کاذ ہے لہذا ہم سب کو ایمانداری اور یک جہتی سے کام کرنا چاہیے۔مزید انہوں نے کہا کہ امتحانی عملے کہ جتنے بھی جائز مسائل ہیں وہ میں حل کرنے کا عدہ کرتا ہوں۔تمام امتحان نئی انتظامیہ کے زیر انتظام ہو رہا ہے۔ تمام معاملات کی نگرانی کمشنر /چیئرمین خود کر رہے ہیں۔آپ اپنی ذمہ داری با احسن طریقے سے سر انجام دیں تا کہ بورڈ کا کھویا ہو ا وقار بحال کر سکیں۔ہمیں ہنگامی بنیادوں پر بہت سخت فیصلے کرنے پڑے ہیں۔ جس میں خفیہ پریس کے تمام عملے کو فوری طور پر برطرف کردیا گیا ہے اورنیا عملہ فوری طور پر تعینات کردیا گیا۔ تمام سنٹرز کی کڑی نگرانی خفیہ ایجنسی کی طرف سے شروع کردی گئی ہے۔ اور آئی ٹی ایکسپر ٹ اور انکوائری ٹیم کی رپورٹ پر جلد ہی گرفتاریاں اور ایف آ ئی آ ر متوقع ہے بوٹی مافیا کے گر د گھیرا تنگ کیا جاچکا ہے۔ورکشاپ سے پروفیسر ناصر محمود اعوان کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ راولپنڈی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ جو اہم ذمہ داری مجھے حکومت پنجاب کی طرف سے سونپی گئی ہے۔ میں نے اسے چیلنج سمجھ کر قبول کیا ہے میں پر عزم ہوں کہ ہم سب مل کر انشاء اللہ مافیا کو شکست دیں گے اور اپنے بورڈ کی ساکھ کو بحال کریں گے۔ انہوں نے اس موقع پر تمام اساتذہ کرام سے اپیل کی کہ وہ قومی فریضہ سمجھ کر اس جہاد میں ہمارا ساتھ دیں۔ انہوں نے واضع کیا کہ صبح 8:30 اور شام کو 1:30 سے پہلے سوالیہ پرچے کھولنے والے عملے کے خلاف بھرپور کارروائی کریں گے اور امتحانات کو ہر قیمت پر صاف شفاف بنائیں گے تاکہ شامل امتحان ہونے والے کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہوسکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.