ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا متعلقہ حکام کے ہمراہ فروٹ اینڈ سبزی منڈی کا دورہ

پیر 23 مئی 2022 01:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ہمراہ فروٹ اینڈ سبزی منڈی I-11/4 کا دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی طرف سے ضروری ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے درمیانے درجے کی فوری مرمت اور اس کی خوبصورتی کے کام کا آغاز، مین منڈی اپروچ روڈ پر کسی بھی ہاتھ والی گاڑی یا اسٹال کی اجازت نہیں ہوگی۔راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کی مدد سے سالڈ ویسٹ کا مناسب انتظام کیا جائے گا۔متعلقہ حکام کی طرف سے ہفتہ وار پیش رفت کی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو دی جائے گی۔