بھارت میں قدیم مسجد کے نیچے مندر جیسا فنِ تعمیر دریافت

جب تک دستاویزات کی تصدیق نہیں ہو جاتی تزئین و آرائش کا کام روک دیا جائے،ضلعی انتظامیہ سے اپیل

پیر 23 مئی 2022 16:58

بھارت میں قدیم مسجد کے نیچے مندر جیسا فنِ تعمیر دریافت
منگلورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) ہندو مندروں سے ملتا جلتا ایک فنِ تعمیر مبینہ طور پر کرناٹک کے منگلورو میں ایک زیرِ تعمیر مسجد کے نیچے سے دریافت ہوا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں منگلورو کے مضافات میں ایک قدیم مسجد کے نیچے ایک ہندو مندر جیسا آرکیٹیکچرل ڈیزائن مبینہ طور پر پایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

منگلورو میں ملالی مارکیٹ مسجد کے احاطے میں 21 اپریل کو مسجد میں تزئین و آرائش کے کام کے دوران آرکیٹیکچرل ڈیزائن دریافت ہوا تھا۔بعض ہندو گروہوں کے مطابق مسجد کی تعمیر سے پہلے اس مقام پر ایک مندر موجود تھا۔ دوسری جانب ضلع انتظامیہ سے اپیل کی گئی کہ جب تک دستاویزات کی تصدیق نہیں ہو جاتی تزئین و آرائش کا کام روک دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :