جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف کی قومی اسمبلی کے سپیکر راجہ پرویز اشرف سے ملاقات

پیر 23 مئی 2022 19:03

جی سی یونیورسٹی حیدرآباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف کی ..
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی حیدرآباد کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے قومی اسمبلی کے سپیکر اور گورنمنٹ کالج حیدرآباد کے سابق طالب علم راجہ پرویز اشرف سے اسلام آباد میں المنائی کی جانب سے ملاقات کی اور انہیں جی سی یونیورسٹی حیدرآباد آنے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے انہیں یونیورسٹی سے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی ۔سپیکر قومی اسمبلی نے جی سی یونیورسٹی کے مسائل حل کرانے میں مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر طیبہ بخاری نے سپیکر قومی اسمبلی کو سندھی ٹوپی و اجرک اور یونیورسٹی کا سووینئر پیش کیا ۔ـ