جینیوا میں ورلڈ ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد

صحت کی ہنگامی صورتحال میںن عالمی ادارہ صحت کی تیاری کے ردعمل کو مضبوط کر نے پر تو جہ مر کوز

پیر 23 مئی 2022 21:46

جنیوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) سوئٹزرلینڈ کے جنیوا میں 75ویں عالمی صحت اسمبلی کا آغاز ہوا۔ پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق دو سال سے زیادہ عرصے میں کووڈ۱۹ کی وبا کے پھیلنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کو آف لائن منعقد کیا گیا ہے۔ وبا کے علاوہ، کانفرنس میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ بڑھتے ہوئے عالمی تنازعات کے تناظر میں صحت عامہن کو کس طرح آگے بڑھایا جائے، اور صحت کی ہنگامی صورتحال میںن عالمی ادارہ صحت کی تیاری کے ردعمل کو مضبوط کیا جائے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم گیبریسس نے اپنی افتتاحی تقریر میں ایک بار پھرن اس بات پر زور دیا کہ وبا "کہیں بھی ختم نہیں ہوگی جب تک کہ یہ ہر جگہ ختم نہ ہو جائی"۔

(جاری ہے)

ٹیڈروس نے کہا کہ تمام ممالک کو ڈبیلو ایچ اون کی طرف سے مقرر کردہ 70فیصد ویکسینیشن کوریج کا ہدف جلد از جلد حاصل کرنا چاہیے، اور ساتھ ہی ساتھ شعبہن صحت کے تمام کارکنوں، 60 سال سے زائد عمر کے افراد اور دیگر اعلیٰ خطرے والے گروپوں کو ویکسین لگانے کو ترجیح دینی چاہیے۔ وبا کے علاوہ اجلاس میں "صحت اورن امن" کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا اورن افغانستان، ایتھوپیا، صومالیہ، جنوبی سوڈان، شام، یوکرین اور یمن جیسے ممالک میں انسانی بحرانوں پر بحث اور صلاح مشورہن کیا جائے گا۔