دنیا میں مسلح تنازعات دگنا ہو گئے، سپری

پیر 23 مئی 2022 22:18

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2022ء) بین الاقوامی تھنک ٹینک سپری نے کہا ہے کہ دنیا ایک ایسے دور کے لیے تیار نہیں ہے، جہاں مسلح تصادم بھی بڑھتی ہوئی ماحولیاتی تباہی کا سبب بن رہے ہیں۔ غیر ملکی خبر ر ساں ادارے کے مطابق سپری کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں بین الاقوامی مسلح تنازعات دگنا ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں کہا گیا ہے ایک پیچیدہ ماحولیاتی بحران اور تاریک تر سکیورٹی پالیسیاں ایک دوسرے کو خطرناک طریقے سے تقویت پہنچا رہے ہیں۔ رپورٹ کے مصنفین کا کہنا ہے کہ دنیا میں ایک بین الاقوامی ایمرجنسی کی صورت حال پیدا ہو چکی ہے۔ سپری کے مطابق کوئی عالمی منصوبہ بندی نہ ہونے کی وجہ سے دنیا اس دوہرے خطرے سے دوچار ہے۔ سپری کا کہنا ہے کہ بیشتر حکومتیں اس بحران کی شدت کا اندازہ لگانے میں ناکام رہی ہیں یا انہوں نے جان بوجھ کر ان مسائل کو نظرانداز کر دیا، جس نے حالات کو مزید ابتر بنا دیا۔

متعلقہ عنوان :