آسٹریا میں بھی منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس رپورٹ

منگل 24 مئی 2022 11:20

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) وسطی یورپی ملک آسٹریا میں منکی پاکس کا پہلا مشتبہ کیس سامنے آگیا۔ آسٹریا کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ ملک کے دارالحکومت ویانا میں منکی پاکس کا ایک مشتبہ کیس سامنے آگیا جسے طبی معائنے کے لیے ہسپتال لایا گیا۔

(جاری ہے)

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے امریکا، کینیڈا، آسٹریلیا، برطانیہ، سپین، پرتگال، جرمنی، بیلجیئم ، اٹلی، ہالینڈ، فرانس، سوئٹزرلینڈ، اسرائیل اور سویڈن سمیت 12 ممالک میں منکی پاکس کے کیسز کی تصدیق کی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو انسانوں اور جانوروں کے درمیان قریبی رابطے سے پھیلتی ہے اور اس کی علامات میں بخار، پٹھوں میں درد، سر درد، سوجن ، تھکاوٹ اور جلد کی بیماری شامل ہیں۔