افغانستان کے صوبے تخار میں 5 شدت کا زلزلہ

منگل 24 مئی 2022 17:12

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2022ء) افغانستان کے صوبہ تخار میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی ریکٹر سکیل پر شدت5 ریکارڈ کی گئی ، چینی خبر رساں ادارے نے امریکی ارضیاتی سروے کے حوالہ سے بتایا ہے کہ منگل کو افغانستان کے صوبہ تخار کے جنوب مشرق میں 63 کلو میٹر دورضلع فرخار میں زلزلہ آیا، مقامی ضلعی انتظامیہ کے اہلکار محمد ظریف نے بتایا کہ حکام نے زلزلہ کے سبب املاک کو ہونے والے ممکنہ نقصانات بارے معلومات اکٹھی کرنا شروع کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک دوکاندار عبدالحق نے بتایا کہ زلزلہ سے اس کی دوکان کا سامان نیچے گر گیا اور اسے زلزلہ سے خوف محسوس ہوا، مقامی افراد کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پڑوسی صوبہ قندوز میں بھی محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔■