چینی صدر کی عالمی امن ایلچی باچیلیٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو، چین میں انسانی حقوق کی صورتحال کا دفاع

بدھ 25 مئی 2022 14:31

چینی صدر کی عالمی امن ایلچی باچیلیٹ سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے گفتگو، ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) چینی صدر شی جن پنگ نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق سے متعلق ادارے کی سربراہ مشیل باچیلیٹ کے ساتھ بات چیت میں اپنے ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال میں جاری بہتری کا دفاع کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چین کے دورے پر پہنچی ہوئی باچیلیٹ کے ساتھ ان کی یہ ملاقات ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہوئی۔ چین کے سرکاری سی سی ٹی وی کے مطابق چینی صدر نے اس موقع پر کہا کہ انسانی حقوق کے معاملے پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے، اسے بطور ہتھیار استعمال نہیں کیا جانا چاہیے اور نہ ہی اس معاملے پر دوہرے معیارات ہونے چاہییں۔

متعلقہ عنوان :