منکی پاکس کا موجودہ پھیلائو وبائی شکل اختیار کرنے کا خطرہ نہیں ہے، جرمن وزیر صحت

بدھ 25 مئی 2022 14:31

منکی پاکس کا موجودہ پھیلائو وبائی شکل اختیار کرنے کا خطرہ نہیں ہے، ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) جرمن وزیر صحت کارل لاٹر باخ نے کہا ہے کہ منکی پاکس کے موجودہ پھیلائو سے کسی نئی وبا کے پھوٹنے کا خطرہ نہیں ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کاکہاکہ اس بیماری کو غیر سنجیدہ نہیں لیا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

لاٹر باخ کے مطابق بیماری کے پھیلا ئوکو روکنے کے لیے انہوں نے فوری تجویز دی کہ اس کے شکار ہونے والوں کو 21 دن تک قرنطینہ میں رکھا جائے۔ لاٹرباخ نے جو خود بھی ایک ماہر فزیشن ہیں، اس خیال کو غلط بتایا کہ بیماری صرف جنسی تعلق سے ہی پھیلتی ہے۔ جرمنی میں اب تک منکی پاکس کے پانچ کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :