کراچی اور اسلام آباد کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں

بدھ 25 مئی 2022 22:05

کراچی اور اسلام آباد کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مئی2022ء) مسافروں کی کم تعداد کے باعث کراچی اور اسلام آباد کے درمیان متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان قومی ائیرلائنز (پی آئی ای) کے مطابق مسافروں کی کم تعدادکے باعث کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازپی کی368 منسوخ کردی گئی۔ترجمان کے مطابق اسلام آباد سیکراچی کی پروازپی کے 369 بھی منسوخ کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ نجی ائیرلائن کی شام 6 بجے والی اسلام آبادسیکراچی کی پرواز نمبر 124بھی منسوخ ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :