والدہ کے سامنے اپنے ڈراموں کے رومانوی سین نہیں دیکھتی: میرب علی

اداکارہ میرب علی کی رواں برس گلوکار و اداکار عاصم اظہر سے منگنی ہوئی ہے

جمعرات 26 مئی 2022 11:59

والدہ کے سامنے اپنے ڈراموں کے رومانوی سین نہیں دیکھتی: میرب علی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ میرب علی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ڈراموں میں کی گئی اداکاری تنہائی میں دیکھنا پسند کرتی ہیں۔

(جاری ہے)

ماڈل و اداکارہ میرب علی کے انٹرویو کا ایک کلپ ان دنوں سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے جس میں ان سے مقبول یوٹیوبر میزبان تیمور صلاح الدین المعروف مورو نے سوال کیا کہ 'ڈراموں میں اپنی کی گئی اداکاری دیکھتی ہو جواب میں میرب نے کہا کہ 'میں اپنا کام اکیلے میں دیکھتی ہوں کیونکہ فیملی کے ہمراہ مجھے دیکھنے سے عجیب لگتا ہے، میری امی مجھے اچھی طرح جانتی ہیں، اگر ان کے ساتھ اپنی اداکاری دیکھوں تو وہ مجھ سے ہر سین پر پوچھیں گی کہ یہ کیا کیا وغیرہ۔

اداکارہ نے کہا کہ مجھے یہ ڈر لگا رہتا ہے کہ وہ کوئی غلطی نہ نکال دیں اور رومانوی سین والدہ کے سامنے بالکل نہیں دیکھ سکتی۔واضح رہے کہ اداکارہ میرب علی کی رواں برس گلوکار و اداکار عاصم اظہر سے منگنی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :