Live Updates

عمران خان نے ملک میں گالم گلوچ اورتشدد کے کلچر کو فروغ دیا ہے، شازیہ مری

عمران نیازی لوگوں کو اکسانے اورانہیں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ترغیب دینے کا بھی ذمہ دار ہے،وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت

جمعرات 26 مئی 2022 23:18

عمران خان نے ملک میں گالم گلوچ اورتشدد کے کلچر کو فروغ دیا ہے، شازیہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2022ء) وفاقی وزیربرائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے کہاہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ملک کے اندر گالم گلوچ اور تشدد کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ اورعمران نیازی لوگوں کو اکسانے اورانہیں قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی ترغیب دینے کا بھی ذمہ دار ہے۔ ان باتوں کا اظہار آج انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ایک پیغام میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی قانون ، آئین اور ریاستی اداروں کی بے توقیری کے عمل نیملک کوبہت نقصان پہنچایا ہے اورکسی بھی ریاست یا معاشرے کے لیے احتجاج کے نام پر تشدد کے واقعات قابل قبول نہیں ہو سکتے جبکہ ہم پی ٹی آئی کارکنان کی تشدد کے واقعات کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ عمران احمدنیازی ایک گھمنڈی اور ضدی شخص ہے،جو اپنی انا کی تسکین اورایک بار پھرکرسی کی خاطر اپنی جماعت کے کارکنان کو قانون توڑنے پر اکسا رہا ہے جبکہ اس شخص کی اپنی اولاد پرسکون ماحول میں عیش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی اپنی اولاد ایک مغربی ملک میں مقیم ہے اور یہ خود ہمارے بچوں کو میسر ماحول خراب کرنے پر تولا ہوا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات