انسداد پولیومہم کے دوران ٹیمیں گھر گھر جاکر کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل کریں، ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

جمعہ 27 مئی 2022 15:03

انسداد پولیومہم کے  دوران ٹیمیں گھر گھر جاکر کسی وجہ سے رہ جانے والے ..
چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ انسداد پولیومہم کے کیچ اپ ڈیز کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر کسی وجہ سے رہ جانے والے بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل کریں تاکہ مطلوبہ اہداف کے حصول میں کوئی رکاوٹ نہ رہے۔انہوں نے یہ بات انسداد پولیو کی جاری مہم پر عملدرآمد اور اب تک کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیرعاکف، ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل۔ ڈپٹی ڈی اوز اور دیگر ہیلتھ افسران بھی موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مہم کے آخری دن بھی تندہی سے فرائض انجام دیئے جائیں اور بچوں کے گھروں میں نہ ہونے کی صورت میں ان کا سراغ لگائیں اور اہل محلہ سے ان کے بارے میں معلومات لی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہمان بچوں کی بھی سو فیصد کوریج ہونی چاہیے خواہ ان کا تعلق کسی بھی علاقے سے ہو۔

انہوں نے افسران کو بس سٹینڈز کے مسلسل دورے کرکے مہم کی کڑی نگرانی کی تاکید کی۔ڈپٹی کمشنر نے محکمہ صحت کو مہم کے اختتام تک ذمہ داریاں احسن انداز اور قومی خدمت کے جذبے سے انجام دینے کی تلقین کی اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران پولیو مہم کی نگرانی پر مامور ہیں اور مہم کی دوہری مانیٹرنگ کی جارہی ہے جس میں غفلت کے مرتکب سٹاف سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔سی ای او ہیلتھ نے مہم پر عملدرآمد اور اہداف سے آگاہ کیا۔\378

متعلقہ عنوان :