محکمہ صحت بلوچستان کوویڈ 19 ریسپانس اور قدرتی آفات پروگرام بلوچستان کے تحت آئی سی یو مینجمنٹ کے حوالے سے چار روزہ ٹریننگ کا ااہتمام

جمعہ 27 مئی 2022 16:58

محکمہ صحت بلوچستان کوویڈ 19 ریسپانس اور قدرتی آفات پروگرام بلوچستان ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2022ء) شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کوٸٹہ میں محکمہ صحت بلوچستان کوویڈ 19 ریسپانس اور قدرتی آفات پروگرام بلوچستان کے تحت آئی سی یو مینجمنٹ کے حوالے سے چار روزہ ٹریننگ کا ااہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹریننگ میں بلوچستان کے ڈسٹرکٹس مستونگ ، کوہلو ، آواران ، موسی خیل ، خاران اور سوراب کے طبی عملے نے شرکت کی تربیت کا یہ پروگرام ڈاکٹر طارق مری ، ڈاکٹر شانزہ عروج اور ڈاکٹر سویتہ کی زیر نگرانی منعقد ہوا جبکہ فوکل پرسن ڈاکٹر غلام عباس اور ڈپٹی ڈاٸریکٹر شیخ خلیفہ بن زید ہسپتال کوٸٹہ ڈاکٹر منیر جمال گچکی نے انتظامی امور کی نگرانی کی ترجمان محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق آئی سی یو کی اس ٹریننگ کے ذریعے شرکاء کو مریضوں کی دیکھ بھال ، تحقیق ، تدریس اور کام کے ماحول سے متعلق آگاہی دی گئی اور آئی سی یو پروٹوکول پر مکمل عمل درآمد سے متعلق بتایا گیا ٹریننگ کے اختتام پر شرکا۶ میں سرٹیفیکٹ تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :