یوکرین: مزید دو روسی فوجیوں کے لیے 12 سال قید کا مطالبہ

جمعہ 27 مئی 2022 23:38

کیف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2022ء) یوکرین کے پراسیکیوٹرز مزید 2 روسی فوجیوں کے لیے 12 سال قید کی سزا کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ان دونوں روسی فوجی اہلکاروں پر اس وقت جنگی جرائم کا مقدمہ چل رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں روسی فوجیوں پر خارکیف کے علاقے میں رہائشی عمارتوں پر بم باری کرنے کا الزام عائد ہے اور انہوں نے اقرار جرم بھی کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یوکرینی دفتر استغاثہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی دارالحکومت کے شمال میں واقع ایک گاؤں خارکیف اوبلاسٹ کی رہائشی عمارتوں کو 24 فروری کو اس گولہ باری کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں یہ دونوں اہلکار بھی ملوث تھے۔ یوکرین میں گرفتار کیے گئے ایک دیگر روسی فوجی کے خلاف جنگی جرائم میں مرتکب ہونے کا مقدمہ چند روز قبل شروع کیا گیا تھا۔ اٴْس اکیس سالہ روسی فوجی پر جنگ کے شروع میں ایک 62 سالہ نہتے یوکرینی شہری کو ہلاک کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ روسی فوجیوں کی نمائندگی کرنے والے وکیل دفاع نے نرمی کی درخواست کی ہے۔

متعلقہ عنوان :