Live Updates

لانگ مارچ کے کنٹینر پر عمران خان کے کیچ کی ویڈیو وائرل

جمعہ 27 مئی 2022 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2022ء) پالانگ مارچ کے دوران پی ٹی آئی کے ایک کارکن کی شیل کیچ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد اب چیئرمین پی ٹی آئی کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کنٹینر پر کیچ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لانگ مارچ میں شریک کارکنوں نے عمران خان کی جانب ایک پیکٹ اچھالا جسے انہوں نے باآسانی کیچ کرلیا۔عمران خان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پسند کیا گیا اور صارفین کرکٹ چھوڑنے کے کئی برس بعد بھی کنٹینر پر کھڑے ہوکر مہارت سے کیچ کرنے کی تعریف کررہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات