ایبٹ آبادپولیس کی کارروائی، ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 28 مئی 2022 17:58

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) ایبٹ آبادپولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرایبٹ آبادسجادخان کی ہدایت پرہوائی فائرنگ کے مرتکب ملزمان کے خلاف کارروائیوں کے دوران ایس ایچ اوتھانہ مانگل نے دوملزمان محمدمنیرولدعبدالعزیزاورنذیراحمدولدسلطاب کوگرفتارکرکے ملزمان کے قبضے سے دوعددپستول معہ کارتوس برآمدکرلیے جبکہ ایس ایچ اوتھانہ میرپورنے ریاض ولدنوازسکنہ گلشن کالونی کوشادی کی خوشی میں آتش بازی کامظاہرہ کرنے پرگرفتارکیا،پولیس نے گرفتارملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔

متعلقہ عنوان :