پی سی بی پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتان میں کرانے کی حکومتی اجازت کا منتظر

کرکٹ بورڈ کو حکومت سے ملتان میں سیریز کرانیکی زبانی اجازت دی گئی ہے تاہم پی سی بی تحریری طور پر اجازت چاہتا ہے تاکہ معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 28 مئی 2022 18:41

پی سی بی پاک ویسٹ انڈیز سیریز ملتان میں کرانے کی حکومتی اجازت کا منتظر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 مئی 2022ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ پاک ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کے ملتان میں کرانے کی تحریری اجازت کا منتظر ہے۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی کو حکومت کی جانب سے ملتان میں سیریز کرانے کی زبانی اجازت دی گئی ہے تاہم پی سی بی تحریری طور پر اجازت چاہتا ہے تاکہ معاملات کو حتمی شکل دی جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی پر امید ہے کہ جلد تحریری طور پر اجازت مل جائے گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان میں سیریز کرانے کے انتظامات شروع کر رکھے ہیں، گراونڈ اور پچز کی تیاری کا عمل ملتان اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ انٹرنیشنل ون ڈے سیریز کے حوالے سے ملتان اسٹیڈیم کی ضروری تزئین و آرائش بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ ملتان میں سیریز کے میچز کا آغاز سہہ پہر 4 بجے ہو گا۔