ہائیر ایجوکیشن کمیشن بجٹ ‘50 فیصد کمی فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو جامعات اساتذہ ‘ ملازمین و طلباء ملک گیر تحریک چلائینگے ‘ جمیل چترالی
ہفتہ 28 مئی 2022 20:30
(جاری ہے)
گورنمنٹ ہر سال ہائر ایجوکیشن کو جامعات کے امور چلانے کیلئے بجٹ مہیا کرتی ہے۔
کئی سالوں سے تعلیمی گرانٹ جی ڈی پی کا 2 تا 2.5% تک ہی رکھی جاتی تھی جبکہ اساتذہ تنظیمیں 5% کا مطالبہ دہراتی رہی ہیں ۔ ریکرنگ گرانٹ جس سے اساتذہ و ملازمین کی تنخواہیں دی جاتی ہیں امسال 65 بلین سے کم کے 30 بلین کر دی ہے۔ ریکرنگ گرانٹ کی کمی کو پورا کرنے کیلئے طلباء کی فیس بڑھا دی جاتی ہے۔ نتیجتاً غربا کے بچوں کو تعلیم سے محروم کر دیا جاتا ہے اور اب تو نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ سرکاری جامعات میں طلباء سے پرائیویٹ کی نسبت زیادہ فیس وصول کی جاتی ہے۔ حکومت ایسے اقدامات سے باز رہے جس سے قوم کو نا قابل تلافی نقصان پہنچتا ہو۔ فپواسا یہ مطالبہ کرتی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کے بجٹ کی کمی کا فیصلہ واپس لیکر 150 بلین روپے سے زائد کیا جائے اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی اپنی صوبائی جامعات کی مالی معاونت کریں۔خصوصا بلوچستان اور خیبر پخنوخوا کی صوبائی حکومتیں سرکاری جامعات کی گرانس کو 10 ارب روپے کریں بصورت دیگر فپواسا ملک بھر میں احتجاجی تحریک کا أغاز کر یگی۔فیڈریشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اگر گورنمنٹ اپنا فیصلہ واپس نہیں لیتی تو جامعات کے اساتذہ، ملازمین و طلباء ملک گیر تحریک چلائیں گے۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.