Live Updates

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، عمران خان کی کال پر لاہور کے لبرٹی چوک میں آج بروز جمعہ رات 8 بجے احتجاجی مظاہرے کا اعلان

تحریک انصاف کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے، عوام سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کر دی گئی

muhammad ali محمد علی جمعہ 3 جون 2022 19:27

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، عمران خان کی کال پر لاہور کے لبرٹی چوک میں ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2022ء) تحریک انصاف کا بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف لاہور کے لبرٹی چوک میں احتجاجی مظاہرے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی چئیرمین عمران خان کی کال پر لاہور کے لبرٹی چوک میں آج بروز جمعہ رات 8 بجے احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے اعلامیہ کے مطابق پارٹی کے وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی لبرٹی چوک لاہور کے احتجاجی مظاہرے میں شرکت کریں گے، جبکہ عوام سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیے جانے کے بعد ملک بھر میں آج بروز جمعہ کو پرامن احتجاج کی کال دی گئی تھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات