کرکٹر آصف آفریدی کی بیٹی کی صحتیابی کیلئے دعاؤں کی اپیل

منگل 7 جون 2022 13:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جون2022ء) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے کھلاڑی آصف آفریدی نے اپنی بیٹی کی صحت یابی کیلئے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں آصف آفریدی نے کہا کہ سب میری بیٹی کی صحت کیلئے دعا کریں۔قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے آصف علی کو حوصلہ دیتے ہوئے ان کی بیٹی کیلئے دعائیں کیں۔حسن علی نے کہا کہ انشا اللّٰہ، آپ کی بیٹی جلد ٹھیک ہوجائے گی۔