گڈانی شپ بریکنگ یارڈ گڈانی میں پیش آنے والا واقعہ انتہای افسوسناک ، مذمت کرتے ہیں،اسرار حکیم زہری
بدھ 22 جون 2022 22:38
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ شپ بریکرز یہاں سے ارب پتی بن گے مگر مقامی لوگ آج بھی کسمپرسی کی زندگی بسر کررہے ہیں۔
شپ بریکنگ انڈسٹری میں مقامی نوجوانوں کوروزگار دینے سے گریزاں ہیں۔ جو معاشرتی ناانصافی کے مترادف ہے۔ بی اے ایم مقامی نوجوانوں کے شانہ بشانہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مقامی مزدوروں اور پلاٹ 64کے مالکان اور جمعداروں کے درمیان ہونے والی چپقلش کو بلوچ و پشتون کی جنگ گرداننا بھی درست عمل نہ ہے۔ یہ شپ بریکرز اور مزدوروں کا تنازعہ ہے۔ جس میں اسلحہ کا استعمال اور نماش خلاف قانون اور علاقے کے روایتی امن سے روگردانی کے مترادف ہے۔ جس کی اجازت کسی کو نہیں دی جاسکتی کہ لسبیلہ کا روایتی امن تباہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ شپ بریکرز اور ان کی طرف سے متعین کیے گے جمعداروں کو ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ وہ مقامی لوگوں کو مرعوب کرنے کی خاطر اسلحہ کا کھلم کھلا استعمال کریں۔ گڈانی میں رہنے والے مقامی ماہی گیربلوچ قوم کے عظیم سپوت ہیں جن کے پرامن ہونے کی وجہ سے ہی آج شپ بریکنگ انڈسٹری قام ودام ہے مگر چند شرپسند عناصر گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کام کرنے والے مزدوروں میں بلوچ اور پشتون کے درمیان لسانی تعصب اور تنازعہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز ہونے والا ناخوشگوار واقعہ شپ بریکرز اور مزدوروں کے درمیان تنازعہ تھا ناں کہ بلوچ پشتون تنازعہ ہے۔ بلوچ عوامی موومنٹ لسانی و قبالی تعصب کو دوام بخشنے کے بجاے علاقہ میں پرامن سرگرمیوں کو وسعت دینے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں مقامی نوجوانوں کے لیے روزگار کیدروازے کھولے جایں۔ شب بریکنگ یارڈ کی مجموعی آمدنی کوعوام کے سامنے لایا جاے تاکہ CSR کی شرح نکالی جاسکے جوعلاقہ کی فلاح وبہبود میں خرچ کی جاسکے۔ شپ بریکنگ یارڈ میں مزدوروں کی سیفٹی کو ملحوظ خاطر لاکر ایک صاف ستھرا ماحول قام کیا جاے۔ محمکہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ گڈانی کے مقامی نوجوانوں کو روزگار دلانے اور مزدوروں کی سیفٹی کویقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں بصورت دیگر بی اے ایم گڈانی کے ماہی گیروں کے شانہ بشانہ ہوکر احتجاج کریگیمزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.