25 روز تک عازمین حج کے علاوہ کوئی عمرہ ادا نہیں کرسکے گا، سعودی وزارت حج

ہفتہ 25 جون 2022 20:54

25 روز تک عازمین حج کے علاوہ کوئی عمرہ ادا نہیں کرسکے گا، سعودی وزارت ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2022ء) سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا ہے کہ 25 روز تک عازمین حج کے علاوہ کسی کو بھی عمرہ ادائیگی کی اجازت نہیں ہوگی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 25 روز کی مدت کے دوران عمرہ کے مناسک کو صرف حجاج تک محدود رکھا جائے گا تاکہ عازمین حج کو سہولیات مہیا کی جاسکیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مسجد حرام میں معاون جنرل صدر ڈاکٹر سعد بن محمد نے حج سیزن 1443ھ کی اہم ترین تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا اعلان کیا ہے۔وزارت حج نے عندیہ دیا کہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے ریزرویشن دوبارہ عتمرنا ایپ کے ذریعے 20 ذی الحجہ سے ممکن ہوگی۔قبل ازیں پاکستانی عارمینِ حج کے علاوہ دیگر ممالک کے حجاج کرام مناسک حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :