ڈپٹی کمشنر سجاول شہر یار گل میمن کی زیر صدارت 20 نکاتی ضابطہ اخلاق پر عمل کرنے کے متعلق ایک اہم اجلاس کا انعقاد
ہفتہ 25 جون 2022 22:22
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل‘ قران پاک سے شادی، ونی، کاروکاری اور وٹہ سٹہ کی سختی سے ممانعت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے مطابق پاکستان کے دستور کو تسلیم کرنا اور ریاست کے ساتھ وفاداری کا حلف نبھانا تمام شہریوں کا فرض قرار دیا گیا۔ انہوں نے ضلع کے عوام بالخصوص علماء و تمام مذہبی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ ریاست کے خلاف لسانی، علاقائی اور مذہبی تحریکوں کا حصہ بننے سے گریز کیا جائے، کوئی اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرنے کا استحقاق نہیں رکھتا، جبر کرنا شریعت کی نفی ہے، آزادی اظہار آئین کے تحت شہریوں کا بنیادی حق ہے تاہم یہ حق اسلامی اقدار اور ملکی قوانین کے ماتحت ہے، اسلام خواتین کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے، اس لئے خواتین کی تعلیم، روزگار اور ووٹ کے حق کا تحفظ کیا جائے گا، مسلمان کی تعریف وہی معتبر ہے جو دستور پاکستان میں درج ہے، کسی کو اپنی مرضی و منشا کے مطابق مسلمان کی تعریف کرنے کا حق حاصل نہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں سیاسی، نظریاتی، مسلکی، لسانی اور علاقائی بنیادوں پر مخالفین کو ملک دشمن، غدار اور باغی قرار دینا ایک عام روایت بن چکی ہے، دین سے دوری نے ہمیں مفادات کا پجاری بنا دیا ہے جس کا اسلام اور پاکستان کے دشمن بھرپور فائدہ اٹھاتے رہے ہیں اور ہمیں آپس میں لڑا کر کمزور کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے تو پرامن بقائے باہمی، انسانیت کے احترام، عفو و درگذر، صبر و استقامت، برداشت، رواداری، بڑوں کی عزت، چھوٹوں پر شفقت اور دوسروں کے خیالات اور نظریات کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ضابطہ اخلاق پر عملدآمد کو یقینی بنائیں اور ذمہ داری شہری کی حیثیت میں آپس میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری اور بھائیچاری کو برقرار رکھنے میں اپنا بھرپور قردار ادا کریں۔ انہوں نے محکمہ پولیس افسران کو ہدایت کی کہ وہ ضلع سجاول کے داخلی وہ خارجی راستوں سمیت مختلف مقامات پر اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے اور شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائی. ڈپٹی کمشنر شہر یار گل میمن نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائی.متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.