لالہ موسیٰ،شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے سرویلنس کو موثر بنایا جائے، ڈپٹی کمشنر

اتوار 26 جون 2022 21:10

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2022ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) رضوان قدیر نے کہا ہے کہ شہریوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کیلئے سرویلنس کو موثر بنایا جائے، محکمہ صحت کی ٹیمیں ٹائر شاپس،سکولز،شادی ہالز، انڈسٹریز کی خصوصی نگرانی کریں،محکمہ زراعت و لائیو سٹاک تھرڈ پارٹی آڈٹ کو مزید سخت کریں، تمام سرکاری ہسپتال ڈینگی کے مریضوں کے لئے الگ وارڈ ز میں بہترین سہولیات کی دستیابی یقینی بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی ایمرجنسی ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر نعیم اختر جنجوعہ، سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ،ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمدآصف ودیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کیپٹن نے کہا کہ ضلع بھر موجود ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی نگرانی یقینی بنائی جائے،ایسے مقامات جہاں لاروا کی افزائش ہوسکتی ہے ان کی نگرانی سخت کی جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام سرکاری ہسپتال ڈینگی کے مریضوں کے لئے وارڈز اور بیڈ مخصوص کریں، سرکاری ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ جنرل پریکٹیشنر بھی ڈینگی کے مشتبہ مریض رپورٹ کریں۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنے دفاتر کی ہاؤس کیپنگ پر خصوصی توجہ دیں،محکمہ صحت کے افسران ڈینگی سرویلنس میں بوگس سرگرمیوں کی نشاہدہی کریں اور ایسے عناصر کے خلاف کارروائی کریں۔ ڈپٹی کمشنرنے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ ڈینگی سرویلینس کے لئے ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ،گھروں میں پانی نہ کھڑا ہونے دیں، دروازوں اور کھڑکیوں پر جالی کا استعمال کریں۔\378

متعلقہ عنوان :