تمبو: پرانی دشمنی کی بنا پر کلہاڑیوں کے وار سے 2بھائیوں کا قتل، ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

جمعرات 30 جون 2022 23:05

تمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 جون2022ء) بلوچستان کے ضلع نصیرآباد کے علاقے بابا کوٹ کے علاقے میں پرانی دشمنی کی بنا پر کلہاڑیوں کے وار سے 2بھائیوں کو قتل کر دیا گیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نصیرآباد کے پولیس تھانہ بابا کوٹ کی حدود میں پرانی دشمنی کی بنا پر ملزمان نے کلہاڑیوں کے وار کرکے دو بھائیوں عاشق علی اور شوکت علی کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر بابا کوٹ پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ورثہ کے حوالے کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :