ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام تحصیل شالیمار و ماڈل ٹاون میں ڈینگی آگاہی واکس کا انعقاد

ہفتہ 2 جولائی 2022 18:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جولائی2022ء) ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ہفتہ کے روز تحصیل شالیمار و تحصیل ماڈل ٹاون میں ڈینگی آگاہی واکس کا انعقاد کیا گیا۔ضلعی انتظامیہ لاہور انسداد ڈینگی ہفتہ ڈے بھر پور طریقے سے منا رہی ہے ،اس حوالے سے تحصیل شالیمار اور تحصیل ماڈل ٹاون میں ڈینگی آگاہی واکس کا انعقاد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار ذیشان ندیم نے گورنمنٹ گرلز کالج باغبانپورہ میں واک کی قیادت کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاون سونیا صدف کی قیادت میں اے پی ایس گرلز ماڈل سکول میں ڈینگی آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈینگی آگاہی واکس اور سیمینارز میں اساتذہ وطالبات سمیت مقامی افراد کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنرز نے کہاکہ ڈینگی واکس اور سیمینارز کے انعقاد کا مقصد ڈینگی سے بچاو کے لئے شہریوں کو آگاہی دینا ہے ،شہری گھروں میں رکھے گئے گملوں کے پانی کو روزانہ تبدیل کریں،گھروں کے اندر، باہر اور اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا رکھیں،گندا پانی کہیں بھی کھڑا نہ ہونے دیں،گندگی مچھر کی آماجگاہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ برتنوں کو ڈھانپ کر رکھیں،ڈینگی کے تدارک کے لئے ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں،ہم سب کو ملکر ہی ڈینگی کا خاتمہ کرنا ہے۔