وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کی ملاقات، ملک میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیا ل

پیر 4 جولائی 2022 23:20

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 جولائی2022ء) وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے کنٹری ڈائریکٹر ایشیائی ترقیاتی بینک یونگ یی نے ملاقات کی جس میں ملک میں جاری منصوبوں پر تبادلہ خیا ل کیا گیا ،ملاقات میں فنانس اور اے ڈی بی کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔ اس مو قع پر وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پائیدار ترقی کے لئے اصلاحاتی پروگرام جاری رکھنے میں بنک کے تعاون کو سراہتے ہوئے وفد کو موجودہ بجٹ اور مالیاتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے اقتصادی انفراسٹرکچر بڑھانے اور مقرر کردہ محصولات اور ترقیاتی اہداف سے بھی آگاہ کیاوزیر خزانہ نے پائیدار ترقی یقینی بنانے کے لئے موثر اصلاحات کے اقدامات پر بھی روشنی ڈالی ۔ ملاقات میں اے ڈی بی کے کنٹری ڈائریکٹر نے پاکستان میں توانائی اور سماجی تحفظ کے پروگراموں میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ بنک کی کنٹری پارٹنرشپ اسٹریٹجی برائے پاکستان 2021-25ئ پاکستانی حکومت کے وژن کے مطابق ہے۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ مفتا ح اسما عیل نے جاری پروگراموں پر عملدرآمد کیلئے حکومت کے مکمل تعاون کی یقین دھانی کرائی ۔قبل ازیں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے چیئرمین ایس ای سی پی عامر خان نے ملاقات کی ملاقات کیدوران ایس ای سی پی کے جاری اصلاحاتی پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا کیپٹل مارکیٹ، نان بنکنگ مالیاتی شعبے، ڈیجیٹل لینڈنگ اور انشورنس سیکٹر پر بھی بات چیت کی گئی ۔