چین نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ لانچ کردی

سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہو گئے

ہفتہ 30 جولائی 2022 22:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2022ء) چین نے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ لانچ کر دی ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹس جن کا تعلق یاوگان35-03 فیملی سے ہے ، کو لانگ مارچ ٹو ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا گیا۔

(جاری ہے)

سیٹلائٹس کامیابی کے ساتھ مقررہ مدار میں داخل ہو گئے، اور لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ مذکورہ سیٹلائٹس بنیادی طور پر سائنسی تجربات، ارضیاتی وسائل کے سروے ، زرعی پیداوار کے تخمینے، آفات سے بچا و تخفیف اور دیگر شعبوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔یہ لانچ چین کے لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 429 واں مشن تھا۔

متعلقہ عنوان :