چین نے کاربن مانیٹرنگ سیٹلائٹ لانچ کردی

جمعرات 4 اگست 2022 10:50

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اگست2022ء) چین نے کاربن مانیٹرنگ سیٹلائٹ کو لانچ کردیا۔چینی خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے جمعرات کو شمالی چین کے صوبہ شانزی میں واقع تائی یوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے زمینی ماحولیاتی نظام کاربن مانیٹرنگ سیٹلائٹ اور دو دیگر سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔

(جاری ہے)

سیٹلائٹس کو صبح 11:08 بجے (بیجنگ وقت) لانگ مارچ-4B کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور منصوبہ بند مدار میں کامیابی کے ساتھ داخل ہوا۔

کاربن مانیٹرنگ سیٹلائٹ بنیادی طور پر زمینی ماحولیاتی نظام کاربن کی نگرانی، زمینی ماحولیات اور وسائل کے سروے اور نگرانی، بڑے قومی ماحولیاتی منصوبوں کی نگرانی اور تشخیص کے لیے استعمال ہو گا۔ یہ ماحولیاتی تحفظ، سروے اور نقشہ سازی، موسمیات، زراعت، اور آفات میں کمی جیسے شعبوں میں آپریشنل معاونت اور تحقیقی خدمات بھی فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :