جگدیپ ڈھانکھڑ بھارت کے نائب صدر منتخب

جگدیپ ڈھانکھڑ اس سے پہلے مغربی بنگال کے گورنر رہ چکے ہیں،بھارتی میڈیا

اتوار 7 اگست 2022 12:20

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2022ء) بھارت میں جگدیپ ڈھانکھڑ کو ملک کا نیا نائب صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔ جگدیپ ڈھانکھڑ کو نریندرا مودی کے زیر قیادت حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے نامزد کیا تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق جگدیپ ڈھانکھڑ اس سے پہلے مغربی بنگال کے گورنر رہ چکے ہیں۔ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر بھی رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارتی سابق وزیر مارگریٹ الوا کو شکست دی ہے، مارگریٹ الوا کو کانگریس سمیت بعض دوسری علاقائی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔تاہم ڈھاکھڑ نے 346 ووٹ حاصل کیے اور کامیاب قرار پائے جبکہ ان کی مد مقابل امیدوارشکست کھا گئیں، ان کی جیت کا اعلان بھارتی لوک سبھا کے سیکرٹری جنرل اٹپال کمار سنگھ نے جو اس اہم عہدے کے لیے ریٹرننگ آفیسر مقرر کیے گئے تھے۔مودی کی حکمران جماعت بی جے پی کی پارلیمنٹ میں اکثریت کی وجہ سے ملکی صدارت اور نائب صدارت کے انتخاب آسانی سے جیت گئی ہے۔ اس سے قبل 21 جولائی کو دروپدی مرمو ملک کی نئی صدر منتخب کی گئی تھیں۔