قصور،مولی کی اگیتی کاشت فوری شروع کرکے وسط اگست تک مکمل کرلیں،ترجمان محکمہ زراعت

پیر 8 اگست 2022 10:00

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) ترجمان محکمہ زراعت نے مولی کی اگیتی کاشت فوری شروع کرکے وسط اگست تک مکمل کرلیں تاکہ اس کی بہترپیداوار حاصل ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے دوران ملاقات”اے پی پی“کو بتایا کہ مولی موسم سرما کی فصلوں میں بہت ہی اہم اور مقبول سبزی ہے جسے ہرعمرکے افراد یکساں پسندکرتے ہیں‘ مولی کو سلاد کے علاوہ مختلف سبزیوں کیساتھ پکاکر سالن بھی استعمال کیاجاتاہے۔انہوں نے بتایا کہ مولی کی 40یوم والی قسم بہترین پیداوار دیتی ہے‘ جہاں یہ مولی 40روزمیں تیار ہوجاتی ہے وہیں یہ کھانے میں خستہ ہونے کے علاوہ کڑواہٹ میں بھی کم ہوتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک ایکڑرقبہ پر مولی کی کاشت کیلئے 3کلوگرام بیج کافی ہوتاہے۔\378

متعلقہ عنوان :