ملک بھر کے مختلف علاقوں میں کل سے جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سعودی مرکز قومی موسمیات

پیر 8 اگست 2022 10:30

مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2022ء) سعودی قومی مرکز موسمیات نے کہا ہے کہ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں کل سے جمعہ تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سعودی خبررساں ادارے کے مطابق قومی مرکز نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیر 8 اگست سے جمعہ تکملک بھر کے کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

قومی مرکز کا کہنا ہے کہ مکہ مکرمہ کے متعدد علاقے بارش کی زد میں ہوں گے خصوصا جدہ، بحرہ اور الجموم میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔ واضح رہے کہ تقریبا ایک ہفتے سےسعودی عرب میں موسم غیرمستحکم چل رہا ہے جبکہ جدہ میں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں ۔