دبئی؛ رومانوی تعلق ختم کرنے پر عاشق نے خاتون کی فحش تصاویر اس کے شوہر کو بھیج دیں

ملزم کو فون چوری اور نجی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر عدالتی کارروائی کا سامنا کرنا پڑگیا

Sajid Ali ساجد علی پیر 8 اگست 2022 16:17

دبئی؛ رومانوی تعلق ختم کرنے پر عاشق نے خاتون کی فحش تصاویر اس کے شوہر ..
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 08 اگست 2022ء ) دبئی کے ایک رہائشی کے خلاف اپنی گرل فرینڈ کا موبائل فون چوری کرنے اور اس کی نجی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے الزام میں عدالت سے رجوع کیا گیا ہے، ملزم نے فحش تصاویر اس کے شوہر کو بھی بھیجی تھیں، ملزم نے تصاویر کو انتقام کے طور پر پوسٹ کیا کیوں کہ شادی شدہ خاتون نے اس کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات کو ختم کرنے کی کوشش کی۔

اس حوالے سے پبلک پراسیکیوشن کی تفتیش کے دوران متاثرہ نے بتایا کہ ملزم نے ان کی آخری ملاقات کے دوران اس کا فون چھین لیا تھا، اس نے دھمکی دی کہ وہ اس کی ویڈیوز اور عریاں تصاویر پوسٹ کرے گا اور اگر وہ اس کے پاس واپس نہیں آئی تو اس کی شادی شدہ زندگی کو تباہ کر دے گا۔ پبلک پراسیکیوشن کے مطابق متاثرہ لڑکی نے کچھ مسائل سے گزرنے کے بعد ملزم کے ساتھ رومانوی تعلقات قائم کیے تھے، جس کے بعد وہ اس کی ازدواجی اور ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے لگا، تقریباً آٹھ ماہ کے بعد اس نے اپنے شوہر کو چھوڑنے اور اس کی بجائے اس سے شادی کرنے کے بارے میں سوچنا شروع کر دیا تاہم خاتون نے اپنی شادی کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا، جس پر ملزم نے دھمکیاں دینے اور فحش مواد شائع کرنے کے سنگین جرم کا ارتکاب کیا۔

(جاری ہے)

اتھارٹی نے کسی کے فون اور دیگر الیکٹرانک آلات پر ناشائستہ تصاویر یا ویڈیوز رکھنے کے خلاف خبردار کیا اور کہا ہے کہ ایسا کرنے سے لوگ ان کے لیک ہونے یا بلیک میلرز کی دھمکیوں کا شکار ہو جاتے ہیں، اتھارٹی نے رہائشیوں کو ایسی تصاویر یا ویڈیوز شائع کرنے کے حوالے سے بھی متنبہ کیا ہے۔ پبلک پراسیکیوشن نے کہا کہ یہ کہانی قانونی فریم ورک سے باہر جذباتی رشتوں کی سنگینی کی طرف اشارہ کرتی ہے کیوں کہ یہ ایک یا دونوں فریقوں کو دھوکہ دہی یا استحصال یا وقار یا غیرت کو پامال کرنے کے لیے بے نقاب کرتی ہے۔