بھارت ،بیل کو ٹرین میں دیکھ کر مسافر خوفزدہ، ویڈیو وائرل

پیر 8 اگست 2022 17:16

بھارت ،بیل کو ٹرین میں دیکھ کر مسافر خوفزدہ، ویڈیو وائرل
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2022ء) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ سے بہار جانے والی ٹرین میں مسافر بیل کو دیکھ کر خوفزدہ ہو گئے، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔میڈیارپوٹس کے مطابق وائرل ویڈیو میں ایک بیل کو ٹرین میں سفر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

واقعے کے مطابق جب ایک مسافر ٹرین اسٹیشن سے نکلنے کے لیے تیار ہوئی تو تقریبا دس ،بارہ نامعلوم افراد ٹرین میں ایک بیل کے ساتھ سوار ہوئے اور ٹرین میں سفر کرنے والے لوگوں سے کہا کہ وہ اسے صاحب گنج اسٹیشن پر چھوڑ دیں۔

اس سے پہلے کہ مسافر اس صورتِ حال کو سمجھ پاتے، جو لوگ بیل کو لے کر آئے تھے اسے ایک ڈبے میں باندھ کر واپس چلے گئے۔بہت سے مسافر بیل سے اتنے خوفزدہ تھے کہ وہ بھاگ کر دوسری بوگی کی طرف چلے گئے۔وہاں موجود کچھ لوگوں نے اپنے موبائل فون میں اس عجیب و غریب منظر کو قید بھی کیا۔