اداکارفہد مصطفی کے ایکشن سینز پر پرفارم کرنے کے کئی ویڈیوز وائرل

پیر 8 اگست 2022 18:07

اداکارفہد مصطفی کے ایکشن سینز پر پرفارم کرنے کے کئی ویڈیوز وائرل
ٓلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2022ء) پاکستانی فلم قائد اعظم زندہ بادمیں اداکار فہد مصطفی کے ایکشن سینز پر پرفارم کرنے کے کئی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں ۔فلم والا کے بینر تلے بنائی جانے والی فلم قائد اعظم زندہ باد میں فہد مصطفی نے بہت سا ایکشن بھی کیا اور خطروں کے کھلاڑی کے روپ میں نظر آ رہے ہیں ، اب فلم کا ایک سین جس میں فہد جہاز کے پہیوں سے لٹکتے ہوئے جہاز میں سوار ہوئے۔

(جاری ہے)

اس سین کے بی ٹی ایس کو ریلیزکر دیا گیا۔یہ سین کروما کے بیک گراونڈ میں شوٹ کیا گیا ، جس میں جہاز کے نچلے حصے نما ایک چیز پر پولیس کی وردی میں ملبوس اداکار فہد مصطفی لٹکے۔ وائرل ویڈیو میں فلم کے بی ٹی ایس اور فلمی سین کو بھی دیکھا گیا ہے فلم قائد اعظم زندہ باد نے اب تک باکس آفس پر پچاس کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے۔فلم میں فہد مصفطی نے پولیس کے ایک اہلکار کا کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :