میانمار کے چین میں تعینات سفیر یو میوتھنت پی انتقال کر گئے

منگل 9 اگست 2022 11:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2022ء) میانمار کے چین میں تعینات سفیر یو میوتھنت پی مغربی چینی شہر کنمنگ میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

سرکاری میڈیا اور بیجنگ میں سفارتی ذرائع کے مطابق سفیر کی اچانک موت کی وجہ نہیں بتائی گئی تاہم ابتدائی شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ موت کا سبب دل کا دورہ ہے۔واضح رہے کہ یو میوتھنت پی کو 2019 میں چین میں سفیر مقرر کیا گیا تھا اور وہ فروری 2021 میں میانمار کی فوج کی جانب سے بغاوت کے ذریعے اقتدار سنبھالنے کے بعد اپنے عہدے پر فائز رہے۔

متعلقہ عنوان :